خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے میوزیم آف دی فیوچر میں ممتاز غیر ملکی صنعکاروں کا استقبال کیا۔ انہوں نے اپنے چاہنے والوں اور خیرخواہوں کا رمضان میں اس میوزیم میں استقبال کیا۔
محمد بن راشد يستقبل بحضور حمدان ومكتوم بن محمد أعيان البلاد والمستثمرين الاجانب والمهنئين برمضان. #دبي pic.twitter.com/k1DbtEtoWh
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) April 12, 2022
دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم، دبئی کے نائب حکمران، نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
دبئی کا میوزیم آف فیوچر اپنی نوعیت کا منفرد میوزیم ہے جہاں مستقبل جن اشیاء پر انحصار کرتی ہے ان کو شو کیس کیا گیا ہے۔ یہ جدت اور ٹیکنالوجی کا پیکر ہے۔
Source: Khaleej Times