خلیج اردو: عجمان میں ایک سکول بس کے ڈرائیور کی غفلت کیوجہ سے بس کی زد میں آکر کچل کر ماری جانیوالی طالبہ کے والد حسن بلال نے بچی کے خون بہا، فدیہ کی رقم خیراتی ادارے کو عطیہ کردی ہے۔
عجمان کی اپیل کورٹ نے اس سے قبل بس ڈرائیور کو قید کرنے اور لڑکی کے خاندان کو 200,000 درہم بطور ہرجانہ ادا کرنیکا فیصلہ سنایا تھا۔
بچی کے والد نے اپنے بھائی کو یہ رقم وصول کرنے اور کسی خیراتی تنظیم کو عطیہ کرنے کی ذمہ داری سونپی۔
یہ رقم کسی ضرورت مند ملک میں مسجد کی تعمیر اور مرحومہ کے نام پر کنویں کھودنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔
بلال نے کہا کہ”عجمان میں ایک خیراتی ادارے نے اپنے اکاؤنٹ میں رقم جمع ہونے کے بعد مسجد کی تعمیر اور کنویں کھودنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ میرا بھائی اس پورے طریقہ کار پر نظر رکھے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ مرحومہ کے نام پر 5 خیراتی منصوبوں کو شروع کیا جائے۔ "