متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : محظوظ لکی ڈرا میں ایک خوش نصیب 10 ملین درہم کا انعام جیتنے میں کامیاب ہوا

خلیج اردو
07 نومبر 2021
دبئی : اس ہفتے کو ہونے والی محظوظ کی پچاس ویں لکی ڈرا میں ایک خوش نصیب صارف نے دس ملین درہم کا انعام جیت لیا ہے۔ انہوں نے تمام پانچ نمبروں کی مطابقت کو ممکن بنایا۔

ایک ملین درهم کا دوسرا انعام سولہ خوش نصیبوں میں تقسیم کیا گیا جن میں سے ہر ایک کو 62,500 درہم گھر لے جانے کا موقع ملا۔ ایونگ کے محظوظ کیلئے منجنگ آپریٹر کے مطابق ان افراد کے پانچ میں سے چار ہندسے برابر ہو گئے تھے۔

ہفتہ وار ریفل قرعہ اندازی میں تین شرکاء میں سے ہر ایک کو 100,000 درہم گھر لےجانے کا موقع ملا۔ جیتنے والے ریفل آئی ڈی 7380065، 7357180، 7343419 تھے جو بالترتیب محمد، پانیکٹو اور اشوک کی ملکیت میں تھیں۔۔ ہفتہ وار قرعہ اندازی میں کل 11,309,400 درہم انعام کی مد میں جیتے گئے۔

محظوظ کی اگلی قرعہ اندازی ہفتہ 13 نومبر کو ہوگی۔

وہ افراد جنہوں نے اس ہفتے انعام نہیں جیتا یا قرعہ اندازی میں حصہ نہیں لیا۔ اس کیلئے www.mahzooz.ae پر انلائن جاکر حصہ لیا جا سکتا ہے۔ ویب سائیٹ پر جاکر ایک بوتل خریدنی ہے جس کی قیمت 35 درہم ہوگی۔ ہر بار بوتل خریدنے پر آپ کو الگ سے قرعہ اندازی میں شمولیت کا موقع ملے گا۔

جو ایک بوتل خریدی جاتی ہے وہ ان افراد کو عطیہ کی جاتی ہے جو ضرورمند ہیں اور اس کیلئے محظوظ نے اپنے شراکت داروں سے شراکت کی ہے۔ اس مہم کا نام ہے کہ انہیں پانی پلائیں جنہیں ضرورت ہے۔

عربی میں محظوظ خوش قسمت کو کہا جاتا ہے اور یہ گلف کوآپرہیشن کونسل کا پہلا ہفتہ وار لائیو لکی ڈرا ہے جو شرکاء کو زندگی بدلنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ہر ہفتے لاکھوں دریم جیتنے کا موقع دے کر یہ لوگوں کے خوابوں کو پورا کرنے اور کمیونٹی کو واپس کچھ واہس دینے کیلئے موقع فراہم کرتا ہے۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button