متحدہ عرب امارات

لیبا میں حکومتی استحکام ، پارلیمنٹ کی جانب سے مسائل کے حل پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے مبارک باد

خلیج اردو
11 مارچ 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات نے بدھ کے روز لیبا کی حکومت پر پارلیمنٹ کے اعتماد سے متعلق پیش رفت پر مبارک باد پیش کی ہے۔

دیرینہ حل طلب مسئلے کو مفاہمت کے ذریعے حل کیا گیا ہے جہاں حکومت نے نگراں انتظامیہ کی منظوری دی ہے۔

پارلیمنٹ نے وزیر اعظم عبدالحامد دبیباح کی وفاقی کابینہ کی منظوری دی ہے۔ اس موقع پر پارلیمنٹ سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لیبا نے ثابت کیا کہ وہ متحد ہے۔

متحدہ عرب امارات نے صدر پریزیڈنسی کونسل ڈاکٹر محمد یونس آلمنفی ، اس کے دو نائب ، وزیراعظم سمیت عوام کو مبارک باد دی ہے اور ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے کہ وہ لیبا کی عوام کی بھرپور خدمت کر سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button