
خلیج اردو
09 اکتوبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون اور ایکسپو 2020 کی ڈائریکٹر جنرل ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے اسرائیل کے حکام سے ملاقات کرکے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور مختلف مواقع کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اسرائیلی وزیر برائے علاقائی تعاون اوفر اکونس سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خصوصی کورونا وائرس کے انسداد کیلئے مشترکہ کوششوں کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں خطے کے دیگر ممالک سے معاشی تعاون پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایکسپو 2020 میں اسرائیل کی شرکت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ آلہاشمی نے اسرائیل کے وزیر برائے انٹلی جنس ایلی کوہن سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ان ملاقاتوں میں اہلاشمی نے اسرائیل اور فلسطین تنازع کے حل کیلئے دو ریاستوں کی پالیسی کو حل قرار دیتے ہوئے اسے تنازع کے خاتمے کیلئے ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی اس معاہدے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان حالیہ امن معاہدے سے خطے میں مختلف شعبوں کے حوالے سے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس سے معیشت ، ٹیکنالوجی ، سیاحت اور مختلف شعبوں میں جدیدیت آئے گی۔
یاد رہے کہ 15 ستمبر کو وائیٹ ہاؤس میں ہونے والے اسرائیل اور امارات معاہدے کے بعد دونوں مملاک نے دوطرفہ تعلقات میں بہتری اور علاقائی سیکورٹی سمیت صحت ، طب ، فوڈ سیکورٹی ، خارجہ امور اور دیگر شعبوں میں کیلئے باہمی رابطوں میں اضافہ ہوا ہے۔
دونوں ممالک نے کورونا سے نمٹنے کیلئے شراکت داری سے قابل ذکر کام کیا ہے۔
Source : Khaleej Times






