
خلیج اردو
09 اکتوبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں دبئی اور ابوظبہی کیلئے اور ان دونوں ریاستوں سے سفر کیلئے عام مسافر کے ذہن میں آنے والے سوالات اور خلیج ٹائمز سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات درج زیل ہیں۔
سوال : کس نوعیت کے مسافر متحدہ عرب امارات آسکتے ہیں؟
جواب : وہ تمام افراد جو متحدہ عرب امارات کے شہری ہیں، رہائشی پرمٹ ہولڈرز جن کے پاسپورٹ پر ویزہ ہو وہ متحدہ عرب امارات آسکتے ہیں۔ وہ افراد جن کیلئے دبئی اور شارجہ کا ویزہ جاری ہوا ہو، وہ دبئی کا سفر کر سکتے ہیں۔
سوال: کونسے اماراتی ریاست کیلئے ویزٹ ویزہ جاری کیا جارہا ہے؟
جواب : فی الحال دبئی اور شارجہ کیلئے ویزٹ ویزہ جاری کیے جارہے ہیں جبکہ ابوظبہی نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ابھی ابوظہی کیلئے ویزٹ ویزہ جاری نہیں ہورہے۔
سوال: کون لوگ ابوظہی کیلئے سفر کر سکتے ہیں۔
جواب: آپ کو متحدہ عرب امارات میں ابوظبہی سے صرف اس صورت میں داخلے کی اجازت دی جائے گی جب آپ امارات کے شہری ہوں یا آپ کے پاس رہائشی پرمٹ ہو اور ویلڈ ویزہ ہو۔ باقی تمام اقسام جس میں ویزٹ ویزہ شامل ہیں، وہ امارات میں داخل نہیں ہو سکتے۔
سوال: دبئی کیلئے کون لوگ سفر کر سکتے ہیں؟
متحدہ عرب امارات میں براستہ دبئی وہ تمام افراد داخل ہو سکتے ہیں جو امارات کے شہری ہیں یا وہ رہائشی جن کے پاس امارات میں واپس آنے کیلئے رہائشی پرمٹ اور ویزہ ہو ، وہ داخل ہو سکتے ہیں۔ ساحتی ویزے ہولڈز بھی دبئی میں داخل ہو سکتے ہیں۔
سوال : شارجہ میں کون سے لوگ داخل ہو سکتے ہیں؟
جواب: شارجہ میں تمام شہریوں اور رہائشیوں کو دنیا کے کسی بھی ملک میں جانے کی اجازت ہے۔ آپ شارجہ سے کہیں بھی سفر کرنا چاہتے ہوں ، آپ اس ملک کی درکار شرائط پر پورا اترتے ہوں تو آپ کیلئے شارجہ کے سفری اڈے کھلے ہیں۔ تاہم ویہزہ ہولڈرز کیلئے ضروری ہے کہ ان کی صحت سے متعلق انشورنس کی گئی ہو اور جس ملک جانا چاہتے ہیں اس کے کوویڈ 19 سے متعلق تمام شرائط پوری ہوں۔
سوال : متحدہ عرب امارات میں داخلے کیلئے کورونا ٹیسٹ سے متعلق کیا شرائط ہیں؟
جواب: متحدہ عرب امارات میں داخلہ ہونے کیلئے تمام رہاشئیوں کیلئے یقینی بنانا لازمی ہے کہ وہ کسی بااعتماد ادارے میں کورونا سے متعلق اپنا معائنہ کرا سکا ہو۔ فی الحال دنیا کے 17 ممالک کے 106 شہروں میں ایسے قابل بھروسہ لیبارٹریز موجود ہیں جہاں سے کورونا کے تمام ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ آنے والے ہفتوں میں اس فہرست میں مزید لیبارٹریز کو شامل کیا جائے گا۔ وہ تمام مسافر جن کی عمر 12 سال یا اس سے زیادہ ہے، ان کیلئے لازمی ہے کہ وہ اپنا کوویڈ 19 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیپرنٹ شدہ رپورٹ اپنے پاس رکھیں۔ یہ ٹیسٹ 96 گھنٹے سے زیادہ پہلے نہ کیا گیا ہو۔ یہ 96 گھنٹے کا وقت ٹیسٹ کیلئے سامپل لینے سے شروع ہوتا ہے۔
سوال: ویزٹ ویزہ پر آنے والوں کیلئے ہیلتھ انشورنس کرانا لازمی ہے؟
جواب: وزیٹ ویزہ پر آںے والوں کیلئے لازمی دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ ہے کہ ان کی صحت سے متعلق انشورنس ہوئی ہو۔
سوال: میں ابوظبہی کا رہائشی ہوں، میں دبئی سفر کرنا چاہتا ہوں ، کیا میرے لیے سی آئی اے کا اپروول لازمی ہے؟
جواب: جی بالکل وہ تمام افراد جو دبئی کے رہائشی نہیں ہیں اور دبئی ایئرپورٹ اترنا چاہتے ہوں ، ان کیلیے لازمی ہے کہ وہ سی آئی اے کا پری اپروول لازمی لے گا۔ اس حوالے سے بدھ کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے واضح احکامات جاری کیے ہیں۔ اس مقصد کیلئے مسافروں کو سی آئی اے کی ویب سائیٹ پر اپنی معلوم درج کرنے چاہیئے اور اگر ان کو اوکے کا پیغام سبز رنگ میں موصول ہوجاتا ہے تو وہ سفر کا حق رکھتے ہیں۔
سوال: میں دبئی کا رہائشی ہوں اور میرے پاس ویلڈ ویزہ ہے کیا میرے لیے جی ڈی آر ایف اے کا سفری اپروول لینا ضروری ہے؟
جواب: جی بالکل ، دبئی کے رہائشیوں کو پری اپروول کی ضرورت ہے۔ متحدہ عرب امارات میں واپسی کیلئے دبئی کے راستے کا انتخاب کرنے والوں کو جی ڈی آر ایف اے کے اجازت نامے کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ افراد جو افغانستان ، بنگلادیش ، انڈیا ، پاکستان ، فلپائن ، ایران ، سری لنکا سے سفر کررہے ہوں ان کیلئے اضافی ضروریا درکار ہیں۔
سوال : میرے پاس دبئی کا رہائشی ویزہ ہے۔ میں شارجہ جانا چاہتے ہوں ، کیا میرے لیے آئی سی اے ، جی ڈی آر ایف اے سے پری اپروول کی ضرورت ہے؟
جواب : جی بالکل نہیں ، شارجہ نے ایسے تمام درکار ضروریات کا خاتمہ کیا ہے۔ یہ اقدام امارات کی جانب سے معمولات زندگی کی بحالی کے ضمن میں اٹھایا گیا ہے۔
سوال : متحدہ عرب امارات آنے سے پہلے کونسا اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کرنا پڑتا ہے؟
جواب : متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کیلئے اگر آپ دبئی کا انتخاب کفرتے ہیں تو آپ کو کوویڈ 19 ڈی بی ایکس سمارٹ اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کرنا ہوگا۔ دیگر ریاستوں میں آنے کیلئے آلحسن اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کرنا ہوگی۔
سوال : کیا اندرونی طور پر سفر کرنے والوں کیلئے قرنطینہ کی شرط لازمی ہے؟
جواب : جی بالکل نہیں ، وہ تمام جن کے پاس کوویڈ 19 کے نیگیٹیو ٹیسٹ رزلٹ موجود ہیں ان کیلئے ضروری نہیں کہ وہ قرنطینہ میں وقت گزارے تمام گھر میں کچھ دن اگر وہ معائشرے کی بھلائی کیلئے قرنطینہ ہو جائے تو اسے راہا جاتا ہے۔
سوال: کیا کسی کو کورونا ٹیسٹ کرانے سے استثنی دیا جا سکتا ہے؟
وہ افراد جو معزور ہیں ، اگر وہ دبئی یا ابوظہی سفر کرنا چاہتے ہوں ، ان کیلئے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی نہیں۔
Source : Khaleej Times






