متحدہ عرب امارات

دبئی میں دو افراد پر ہتھیاروں سے حملہ کرنے والے 14 افریقی شہری گرفتار

متاثرا افراد ہسپتال میں زیر اعلاج ہیں، اور مجرمان کو متعلقہ اتھارٹی کے پاس بھیجا گیا ہے.

دبئی پولیس نے بدھ کے روز بتایا کہ چودہ افریقی نوجوان شہریوں نے دو افراد پر اسلحہ سے حملہ کیا، جس کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا.

پولیس نے ٹویٹر کے ذریعہ بتایا کہ دونوں متاثرہ افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے تھے اور ان کا ہسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔

ٹویٹ میں بتایا گیا کہ "مجرموں کو قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ اتھارٹی کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔”

دبئی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ناگوار واقعے کے رپورٹ کے لئے 999 پر کال کر کے پولیس کو خبردار کریں.

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button