خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں مارچ کے دوران کھیلوں کے 30 مختلف مقابلے منعقد ہوں گے

خلیج اردو: دبئی میں رواں ماہ مارچ کے دوران مسابقتی اور کمیونٹی کھیلوں کے 30 مختلف مقابلے منعقد ہوں گے، جن میں دبئی اسپورٹس کونسل کے تعاون سے پہلے ہفتے میں امارت کے مختلف مقامات پر بین الاقوامی کھیلوں کے7 مقابلے ہوں گے۔

کھیلوں کےان بین الاقوامی مقابلوں میں سرفہرست چوتھے گورنمنٹ گیمز ہیں، دبئی میں 2 سے 5 مارچ تک ہونے والی ان گیمز میں 164 ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں دنیا کے مختلف براعظموں کی ٹیموں پر مشتمل سٹی چیلنج کیٹیگری کی 27 ٹیمیں شامل ہیں۔

مردوں کے لیے 31ویں دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ عالمی درجہ بندی میں بہترین 20 کھلاڑیوں میں سے آٹھ کی شرکت کے ساتھ جاری ہے۔ ان میں سے چار گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑی بھی شامل ہیں، دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ 4 مارچ کو اختتام پذیر ہوگی۔

14واں دبئی پولو گولڈ کپ 4 مارچ تک دبئی کے الحبتور پولو اینڈ ایکوسٹرین کلب اینڈ ریزورٹ کے کورٹس میں آٹھ ٹیموں کی شرکت کے ساتھ جاری ہے۔

14ویں فزاع انٹرنیشنل پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ (گراں پری – دبئی 2023) آج اختتام پذیر ہوگی۔ دبئی کلب فار پیپل آف ڈیٹرمینیشن میں ہونے والے اس ایونٹ میں 66 ممالک کے 700 کھلاڑی شرکت کرتے ہیں۔ ان میں عالمی اور پیرا اولمپک چیمپئن بھی شامل ہیں، جنہوں نے ٹوکیو پیرالمپکس 2020 میں گولڈن میڈل جیتا تھا۔

ایشین ٹیک بال چیمپئن شپ 2 سے 5 مارچ تک برج پارک ڈاون ٹاؤن میں شیڈول ہے۔

5 مارچ کو سائیکلنگ اور دوڑ کے حوالے سے دو چیمپئن شپ حتا میں منعقد ہوں گی۔ اس سلسلے میں حتا سائیکلنگ چیلنج صبح 06:00 بجے وادی حب سے شروع کیا جائے گا جبکہ حتا ہلز رن صبح 7:00 بجے حتا فورٹ ہوٹل کے سامنے سے شروع ہوگی۔ ریس میں مختلف عمروں اور کثیر القومی شخصیات سے تعلق رکھنے والے 1000 سے زائد ایتھلیٹ شرکت کریں گے۔

جمناسٹک انٹرنیشنل چیمپیئن شپ جمیرا سیکنڈری اسکول میں منعقد ہوئی جس میں دنیا کے مختلف ممالک کی 300 خواتین کھلاڑی شرکت کر رہی ہیں۔ حمدان اسپورٹس کمپلیکس میں مڈل ایسٹ انٹرنیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کررہا ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے 600 تیراک شرکت کررہے ہیں ، جو 30 سے ​​زائد ٹیموں، قومی ٹیموں اور نجی کلبوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

لبنانی باسکٹ بال لیگ برائے خواتین کے مقابلے البرشا کی یونیورسٹی آف برائٹن میں آٹھ خواتین ٹیموں کی شرکت کے ساتھ جاری ہیں اور یہ 5 مارچ کو اختتام پذیر ہوں گے۔ دبئی فشنگ چیمپئن شپ دبئی انٹرنیشنل میرین کلب میں ہو رہی ہے جو 5 مارچ تک جاری رہے گی۔

پر عزم افراد کے لیے کمیونٹی فیملی تفریحی ریس 4 مارچ ہفتہ کو نور دبئی پیپلز آف ڈیٹرمینیشن سنٹر البرشا میں منعقد کی جائے گی۔ دبئی تائیکوانڈو چیمپئن شپ (آئی ٹی ایف) کا 10 واں ایڈیشن دبئی اکیڈمک سٹی میں منی پال ہائر ایجوکیشن اکیڈمی میں منعقد ہوا۔

ڈریگن بوٹ ریس دبئی فیسٹیول سٹی کے مرسى پلازہ میں جبکہ کمیونٹی گالف کوالیفائر دبئی ہلز گالف کلب میں منعقد ہوگی۔ فارما فٹ بال کپ اور دبئی کالجز رگبی چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی۔ ماڈرن سیل بوٹ ریسنگ دبئی آف شور سیلنگ کلب میں ہوگی۔

ہیملٹن سوئمنگ چیمپئن شپ 5 مارچ کو حمدان اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگی۔ کنگ اینڈ کوئین سوئمنگ چیمپئن شپ جمیرا پام کے ویسٹرن بیچ پر شیڈول ہے۔ رن فار ریڈنگ زعبيل پارک میں جاری ہے۔ کارپوریٹس کے لیے دبئی انویسٹمنٹ کمپلیکس چیمپیئن شپ کا اہتمام الطوار کے السلام اسکول میں کیا گیا ہے۔

پیڈل کمیونٹی مقابلے کا اہتمام سینٹرل پیڈل دبئی میں کیا گیا ہے۔ ماڈرن ویمن سیل بوٹ ریسنگ دبئی آف شور سیلنگ کلب میں ہوگی جبکہ لیبر اسپورٹس ٹورنامنٹ القوز میں اینوک کمپلیکس میں جاری ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button