خلیج اردو آن لائن:
دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانپسورٹ اتھارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس کی 106ویں کھلی نیلامی میں 100 پریمیئم نمبر پلیٹٰیں نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی۔
نیلامی کے لیے پیش کی جانے والی نمبر پلیٹوں پر کوڈ (AA-I-K-L-M-N-O-P-Q-R-S-T-U-V-W-X-Y-Z) اور دو، تین، چار یا پانچ ہندسے درج ہوں گے۔ اور یہ نمبر پلیٹیں جس قیمت پر فروخت ہوں گیں اس قیمت میں 5 فیصد VAT ٹیکس شامل کیا جائے گا۔
نیلامی حصہ لینے کا طریقہ کار:
نیلامی میں سیٹوں کی کمی کی وجہ سے نیلامی میں حصہ لینے کے لیے پہلے سے ہی رجسٹریشن کروانا ہوگی۔ اور بولی لگانے والے کے پاس دبئی کی ٹریفک فائل ہونی چاہیے اور اسے آر ٹی اے کے نام 25 ہزار درہم کا سیکیورٹی چیک جمع کروانا ہوگا۔
مزید برآں، بولی لگانے والوں کو 120 درہم بطور ناقابل واپسی فیس کے جمع کروانے ہوں گے۔
بولی میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد 21 مارچ بروز اتوار سے آر ٹی اے کی ویب سائٹ، دی دبئی ڈرائیو ایپ، یا البرشہ اور ڈیرا میں قائم آر ٹی اے کے کسٹمر ہیپینس سنٹروں میں ادائیگیاں کر کے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ اور رجسٹریشن نیلامی کے ہال میں بھی دوپہر 2 بجے سے دستیاب ہوگی۔
عوامی صحت اور سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے آر ٹی اے نیلامی کے مقام پر تمام احتیاطی تدایبر اپنائے گی۔ اور آر ٹی اے نے نیلامی میں شرکت کرنے والے سے تمام قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔
It is noteworthy that seats are limited and priority will be given to bidders. It is recommended to make pre-registration for the auction. However, registration will also be available at the bidding hall from 02:00 pm.
— RTA (@rta_dubai) March 18, 2021
Source: Khaleej Times







