متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارت میں کورونا کیسز کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال

اس لیے یو اے ای حکام کی جانب سے وارننگ کی جاری گئی ہے کہ اگر لوگوں نے کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کیا اور کورونا کے کیسز ایسے ہی دوبارہ سے بڑھتے رہے تو انسداد کورونا پروگرام دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارت کی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز ملک میں کورونا کے 391 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 143 لوگ مرض سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

82 ہزار 191 نئے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 391 لوگوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

مزید برآں، منسٹری کی جانب سے کورونا کے باعث ایک شخص کے ہلاک ہونے کا بھی بتایا گیا ہے۔ جس کے بعد ملک میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 370 ہوگئی ہے۔

https://www.instagram.com/p/CEJsu0WlzA2/?utm_source=ig_web_copy_link

متحدہ عرب امارت میں اس وقت تک کورونا کے کل 66 ہزار 193 کسیز سامنے آئے ہیں اور 58 ہزار 296 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے کورونا کے کم ہو چکے کیسز کے مد نظر ملک بھر سے لاک ڈاؤن کورونا ایس او پیز کے ساتھ ختم کر دیا تھا۔ تاہم اب گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا کیسز میں دگنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس لیے یو اے ای حکام کی جانب سے وارننگ کی جاری گئی ہے کہ اگر لوگوں نے کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کیا اور کورونا کے کیسز ایسے ہی دوبارہ سے بڑھتے رہے تو انسداد کورونا پروگرام دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button