متحدہ عرب امارات

ابوظہبی موبائل کورٹ نے 53 ہزار ورکرز کے 577 ملین درہم کے واجبات ادا کروا دیے

واجبات سے متعلق یہ مقدمات سال 2019 کےشروع اور جولائی 2020 کے درمیان درج کروائے گئے تھے

 

خلیج اردو آن لائن:

ابو ظہبی کے جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے موبائل کورٹ کی ذریعے ورکرز کے واجبات سے متعلق تنازعات کے بارے میں اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔ ان اعداد شمار کے مطابق موبائل کورٹ کے ذریعے 55 ہزار ملازمین کے واجبات کے تنازعات حل کروائے۔ ان تنازعات کے حل کی بدولت ان ورکرز نے کل 577 ملین درہم وصول کیے ہیں۔

واجبات سے متعلق یہ مقدمات سال 2019 کےشروع اور جولائی 2020 کے درمیان درج کروائے گئے تھے۔

ابو ظہبی لیبر کورٹ کے اقدامات سے متعلق میڈیا فورم کے دوران جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث اور وزارت ہیومن ریسورس میں تنازعات کے حل کے باعث لیبر کیسز میں کمی آئی ہے۔

جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مزید بتایا گیا کہ وبا کی شروعات دنوں میں اور اس سال کے پہلے تین مہینوں میں شکایات میں کمی واقع ہوئی۔ جس وجہ ورکرز اور آجروں کے درمیان بہتر طریقے سے تنازعات کا تصفیہ ہے۔

اس موقعے پر ابوظہبی لیبر کورٹ کے صدر، قونصلر عبداللہ فارس ال نعومی نے وضاحت کی کہ عدالت سرکاری، نیم سرکاری اور نجی محکموں میں ملازمین اور آجروں کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات کے حل کی اہلیت رکھتی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اس عدالت میں اس وقت ابتدائی قانونی چارہ جوئی، اپیل اور فیصلوں پر عملدرآمد کی سطحوں پر 24 جج تعینات ہیں، ان 24 ججوں میں سے 8 امارتی جج ہیں۔

عبداللہ فارس کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں عدالت وکرز کے واجبات کی ادائیگی کے لیے خیراتی اداروں سے رابطے بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button