متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی پر 4 مساجد عارضی طور پر بند

خلیج اردو
05 جون 2021
مناما:بحرین میں وزارت انصاف ، اسلامی امور اور اوقاف نے چار مساجد بند کر دیئے ہیں کیونکہ وہ کرونا وائرس کے احتیطاطی تدابیر پر عمل نہ کررہے تھے۔یہ مہرراق اور جنوبی اضلاع میں موجود مساجد کو بند کیا گیا۔

یہ فیصلہ میڈیکل ٹاسک فورس کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا جہاں ان مساجد میں نمازیوں میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آئے تھے۔

ان مساجد کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے تاکہ یہاں متعلقہ مختص کردہ ٹیم وہاں سینیٹیشن اور دیگر ضروری مراحل سے مساجد کو گزارے تاکہ اسے محفوظ بنایا جا سکے۔

وزارت انصاف ، اسلامی اموراور اوقاف نے سلطنت بھر میں سخت حفاظتی اقدامات کیے ہیں تاکہ عوام کو کرونا وائرس سے بچایا جا سکے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button