خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی پولیس کی جانب سے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ٹریفک حادثے یا آگ لگنے کے مقام پر جمع ہونے سے گریز کیا کریں کیونکہ اس سے انکی اور دیگر افراد کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فیڈرل فیڈرل ٹریفک لاء کا آرٹیکل 74 حادثات کے دوران (جائے حادثہ پر جمع ہو کر) ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والوں کے لیے 1 ہزار درہم جرمانہ تجویز کرتا ہے۔
ابوظہبی پولیس نے جائے حادثہ پر جمع ہونے اور پھر حادثے میں متاثر ہونے والی گاڑی اور زخمی افراد کی تصویرں یا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے افراد کو وارننگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایسا کرنے پر قانون کی زد میں آ سکتے ہیں۔
مزید برآں، پولیس کا کہنا ہےکہ جائے حادثہ پر بھیڑ لگانا ویسے بھی ایک غیر موزوں رویہ ہے جس سے ریسکیو ٹیموں کو اپنا کام کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ اور جائے حادثہ پر بھیڑ کی وجہ پولیس، سول ڈیفنس اور ایمبولیسنوں کو جائے حادثہ پر بروقت پہنچنے میں بھی مشکل پیش آتی ہے۔
Source: Gulf Today.







