خلیج اردو
14 جنوری 2021
ووہان : کورونا وائرس پھیلنے کے حوالے سے باضابطہ تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ماہرین چین کے شہر ووہان پہنچ گئے جہاں وہ کورونا وائرس کے حوالے سے تحقیق کریں گے۔ چین کے سرکاری خبررساں ادارے سی جی ٹی این کے مطابق ٹیم اپنے تحقیقات سے قبل قرنطینہ میں اپنا وقت گزارے گی۔
JUST IN: A panel of @WHO scientists has arrived in the central Chinese city of #Wuhan to cooperate in research on the origins of COVID-19.
The team will undergo quarantine procedures before starting fieldwork. pic.twitter.com/Hi46sAaXGJ
— CGTN (@CGTNOfficial) January 14, 2021
10 رکنی ٹیم 2 ہفتوں کیلئے قرنطینہ میں رہے گی۔ کورونا وائرس کو آئے ایک سال ہوا ہے اور کافی تاخیر سے سہی بالاخر ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کی تحقیقات کا آغاز کرلیا ہے۔
Live: WHO team arrives in Wuhan for COVID-19 origin mission https://t.co/zgO8unYkht
— CGTN (@CGTNOfficial) January 14, 2021
کورونا وائرس 2019 میں چین کے شہر ووہان میں پہلی مرتبہ سامنے آیا تھا۔ مہلک مرض نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا اور دو ملین سے زائد افراد کی ہلاکت کا باعث بنا۔ وائرس سے 10 ملین تک افراد متائثر ہوئے ہیں۔
سینگاپور سے ووہان آنے والی ٹیم مکمل محفوظ لباس میں ہیں۔ یہ دورہ اس کے بعد کیا جارہا ہے جب چین نے انتہائی موئثر حکمت عملی کے بعد وائرس کو ملک سے ختم کیا ہے۔
نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ذریعہ آج جمعرات کو 138 افراد کے متائثر ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ یہ پچھلے سال مارچ کے بعد سب سے زیادہ سامنے آنے والے کیسز ہیں۔ ۔
Source : Khaleej Times