متحدہ عرب امارات

طلبہ کے ویکسینشن کی شرح پر مبنی سکول مختلف رولز میں نرمی کریں گے

خلیج اردو
05 اکتوبر 2021
ابوظبہی : ابوظبہی میں حکام نے بلیو اسکول انیشیٹیو کا اعلان کیا ہے جو تمام اسکولوں کیلئے ویکسینشن شرح کی بنیاد پر کرونا وائرس کے رولز میں نرمی لائے گا۔

موجودہ تعلیمی سال کی دوسری مدت سے نافذ ہونے والا بلیو سکولز انیشیٹو ویکسینیشن کی بحالی کا کلیدی جز ہے یہ شفافیت پر زور دیتی ہے اور طلباء کے سیکھنے اور سماجی تجربے کو بہتر بناتی ہے۔

اسکولوں کی طلبہ کے ویکسینشن شرح کی بنیاد پر اسکولوں کی درجہ بندی کی جائے گی۔ جن اسکولوں میں ویکسین لگوانے کی شرح زیادہ ہوگی تو انہیں وقت کے ساتھ احتیطاطی تدابیر سے متعلق رولز میں نرمی لائے جائے گی۔

یہ چار قسم کی درجہ بندی مندرجہ ذیل ہوگی۔

وہ اسکول جن کی شرح ویکسینشن پچاس فیصد سے کم ہے تو ان کی درجہ بندی اورینج ہوگی۔
جن اسکولوں میں شرح پچاس سے ساٹھ فیصد ہے ان کی درجہ بندی زرد ہوگی۔
جن اسکولوں میں یہ شرح 65-84 فیصد ہے تو ان کی درجہ بندی گرین رہے گی۔
اگر کسی اسکول میں ویکسین کی شرح پچاسی فیصد ہے تو اسے بلیو لیبل دیا جائے گا۔

ابوظبہی بھر میں طلبہ کیلئے مفت ویکسین دستیاب ہیں۔ فائزر-بائیو ٹیک ٹیک ویکسین 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کیلئے دستیاب ہے جبکہ تین سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچے سینوفارم خوراک کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button