متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : شیخ محمد نے یو اے ای کے سیارہ زہرہ پر جانے کے مشن کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
05 اکتوبر 2021
دبئی : ایک سال سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے بعد متحدہ عرب امارات کے پاس نیا خلائی مشن ہے جہاں مملکت نے سیارہ زہرہ پر جانے کے مشن کا اعلان کر دیا۔ ملک کے نائب صدر نے سیارہ زہرہ کو فتح کرنے کے مشن کا اعلان کر دیا۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر او وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ ملک کے تازہ ترین مشن میں سیارہ زہرہ اور سورج کے گرد سات ستاروں پر جانا شامل ہے۔

مشن میں 3.6 بلین کلومیٹر دور ایک ستارے پر پہلی عرب لینڈنگ پر عملدرآمد کرے گا-جو کہ متحدہ عرب امارات کی ہوپ پروب کے مریخ پر کیے گئے سفر سے سات گنا طویل ہے۔

ریاست میڈیا نے مشن کے بارے میں تفصیل جاری کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پانچ سالہ مشن کو 2028 میں لانچ کیا جائے گا اور مشن پر جانے والے ایئرکرافٹ کو سات سالوں میں بنایا جائے گا۔

شیخ محمد نے ٹویٹ میں کہا کہ آسمانی ستاروں میں تیسرا حصہ عربی ناموں پر مشتمل ہے کیونکہ عرب فلکیات کے عمل کے بانی ہیں۔ ہم اپنے اقدار کی جانب لوٹ رہے ہیں اور اگر ہم آج نہیں کریں گے تو ہم کب کریں گے؟

مشن سے متعلق متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم لیڈر اور ابوظبہی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زاید النہیان نے بھی ٹویٹ کیا ہے۔

انہوں نے پوسٹ کیا کہ زہرہ اور الکواکب کی پٹی کو دریافت کرنے کیلئے ایک نئے منصوبے کا اجراء ہمارے ملک کے بڑھتے ہوئے خلائی پروگرام کیلئے ایک انقلابی نیا ہدف مقرر کرتا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے جولائی 2020 میں اپنا کامیاب خلائی مشن مارس پروب مکمل کیا تھا۔ اگلے سال یو اے ای چاند پر اپنا مشن پہنچائے گا۔ یوں متحدہ عرب امارات چاند پر پہنچنے والا چوتھا ملک بن جائے گا جبکہ عرب دنیا میں پہلا ملک ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button