متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے 41 امدادی جہازوں سمیت ابتک پاکستان کو دی جانے والی امداد کی تفصیلی جاری

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دوست ممالک پیش پیش ہیں۔ ابتک پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے 11 ممالک، 3 عالمی تنظیموں سے 96 امدادی طیارے پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سب سے زیادہ 41 امدادی طیارے راولپنڈی، کراچی، لاہور بھیجے۔امریکہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 13 امدادی طیارے سکھر، کراچی راولپنڈی بھیجے۔ترکیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 13 طیارے امداد کراچی، راولپنڈی بھیجی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چین اور قطر سے چار چار امدادی طیارے پاکستان آئے۔سعودی عرب سے متاثرین سیلاب کے لیے امداد لے کر 2 طیارے پاکستان پہنچ چکے۔ازبکستان، ترکمانستان، فرانس، اردن نیپال سے ایک ایک امدادی طیارہ پاکستان پہنچا۔ دوسری طرف یونیسف نے 2، اقوام متحدہ ادارہ مہاجرین نے 9، عالمی ادارہ خوراک نے 3 امدادی طیارے بھیجےہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button