متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں جعلی کرنسی بنانے اور استعمال کرنے پر کتنی سزا ہو سکتی ہے؟ پبلک پراسیکیوشن کی آگاہی ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جعلی کرنسی کے حوالے  وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ جعلی کرنسی یو اے ای کے قوانین کے مطابق سنگین جرم ہے اور اس جرم کا مرتکب ہونے والے فرد کو سخت سزا دی جائے گی۔

پبلک پراسیکوشن کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شائع کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی شخص ذاتی طور پر یا کسی اور ذریعے سے ملک میں رائج کرنسی، سکے، بینک نوٹ یا گورنمنٹ سیکورٹی کے ساتھ جعل سازی کرتا ہے یا جعلی کرنسی بناتا ہے تو اسے عمر قید یا عارضی قید کے ساتھ 2 لاکھ درہم جرمانے کی سزا دی جائے گی۔

ویڈیو میں مزید بتایا گیا ہے کہ یو اے ای پینل کوڈ کی دفعہ 204 کے تحت دھاتی سکوں پر مشتمل کرنسی کی دھات میں اگر کوئی ترمیم کی گئی ہے یا اسے کوئی اور قیمتی دھات ثابت کرنے کے لیے اس کے اوپرکوئی رنگ کیا گیا ہے تو وہ سکہ جعلی تصور کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ یہ ویڈیو پیغام پبلک پراسکیوشن کی طرف سے عوام میں یو اے ای کی قوانین کے حوالے آگاہی بڑھانے کے لیے شروع کی گئی مہم کا حصہ ہے۔ تاکہ قوانین کی پابندی کو زندگی کا حصہ بنایا جائے اور قوانین سے لاعلمی کے باعث ہونے والے جرائم کو کم کیا جا سکے۔

https://twitter.com/UAE_PP/status/1313416123627581441?s=20

Source: Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button