متحدہ عرب امارات

محظوظ کی 64ویں ہفتہ وار لکی ڈرا:20 خوش نصیب افراد نے ایک ملین کی انعامی رقم جیت لی

خلیج اردو

دبئی:محظوظ کی 64ویں ہفتہ وار قرعہ اندازی میں تین خوش قسمت افراد نے ایک ایک لاکھ درہم جیت لئے۔وینکاتیسن، رونالڈ اور آشف نامی ان افراد کے پانچوں نمبر قرعہ اندازی میں میچ ہوئے۔ 20 خوش نصیب افراد نے مجموعی طور پر ایک ملین درہم کی انعامی رقم جیت لی۔ان تمام افراد نے لکی ڈرا کا مشترکہ طور پر دوسرا انعام حاصل کیا۔ان تمام بیس افراد کے پانچ میں سے چار نمبر میچ ہوئے۔ہر فرد کے حصے میں انفرادی طور پر پچاس ہزاردرہم کی رقم آئی۔

اس کے علاوہ ایک ہزار چھ افراد نے تیسرے نمبر کا اعنام جیتا۔ ان تمام افراد نے انفرادی طور پر ساڑھے تین سو درہم کی رقم جیتی۔محظوظ کی 64ویں قرعہ اندازی میں خوش نصیف افراد نے کُل سولہ لاکھ باون ہزار ایک سو درہم کی انعامی رقم جیتی۔

اس ہفت کی قرعہ اندازی میں حصہ نہ لے سکنے والے افراد محظوظ کی ویب سائٹ پر جاکر اپنے آپ کو رجسٹر کر سکتے ہیں یا پینتیس درہم کی پانی کی بوٹل خرید کر بھی رجسٹریشن کروائی جاسکتی ہے۔

پانی کی خریدی جانے والی خریدار کو محظوظ کی گرینڈ قرعہ اندازی میں شامل ہونے کا موقع فراہم کرے گی جس کی پہلی انعامی رقم ایک بلین درہم ہے۔محظوط کی ہر بوتل سے حاصل ہونے والی رقم معاشرے میں صاف پانی سے محروم افراد کو پانی کی فراہمی کیلئے خرچ کی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button