خلیج اردو: دبئی کی روڈزاور ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے رمضان المبارک کے دوران میں باقیمت (پیڈ) پارکنگ زونز اور پبلک ٹرانسپورٹ کے نئے اوقات کا اعلان کردیا ہے۔
ماہِ مقدس کے لیے نظرثانی شدہ اوقات کا اطلاق جمعرات سے ہوگا کیونکہ یواے ای میں سرکاری طور پر کل رمضان کا پہلا روزہ ہوگا۔
باقیمت پارکنگ
شہر بھر میں باقیمت پارکنگ علاقوں کو دو قابل ادائی اوقات میں تقسیم کیا جائے گا۔پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک اور دوسری شفٹ پیرسے ہفتہ تک آدھی رات 8 بجے سے شروع ہوگی۔
ٹیکام زون ایف کو نظرثانی میں شامل نہیں کیا گیا تھا لہٰذا پیڈ پارکنگ اب بھی صبح 8:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک نافذالعمل ہے۔
اتوارکو پیڈزونز میں پارکنگ مفت رہے گی اور کثیرمنزلہ کار پارکوں میں 24 گھنٹے پیڈ پارکنگ زون ہیں۔
عوامی ٹرانسپورٹ
میٹرو
دبئی میٹرو صبح 5 بجے سے آدھی رات تک،پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو چلے گی۔
جمعہ کے روز سرخ اور سبز دونوں لائنیں صبح 5:00 بجے سے اگلے دن 1:00 بجے تک کام کریں گی۔
اتوار کو دونوں لائنیں صبح 8 بجے سے آدھی رات تک چلیں گی۔
ٹرام
دبئی ٹرام پیر سے ہفتہ تک صبح 6:00 بجے سے 1:00 بجے تک چلے گی۔
اتوار کو لائٹ ریل سسٹم صبح 9:00 بجے سے اگلے دن 1:00 بجے تک کام کرے گا۔
بس
دبئی سے ابوظبی، العین، شارجہ، عجمان اور فجیرہ جانے والے تمام موجودہ انٹرسٹی روٹس پرصبح 6 بجے سے نصف شب ایک بجے تک بسیں چلیں گی۔
دبئی کے اندر میٹرو فیڈر بس سروس پہلے اور آخری میٹرو اوقات کے مطابق چلے گی۔
تسجیل اورشمیل سمیت گاڑیوں کی جانچ کے مراکز رمضان المبارک کے دوران میں اتوار کو بند رہیں گے۔
پبلک ٹرانسپورٹ کے دیگر ذرائع بشمول واٹربس، ابرا اور دبئی فیری اور دیگر آر ٹی اے خدمات کے لیے نظرثانی شدہ اوقات کی ایک تفصیلی فہرست آن لائن دستیاب ہے۔