خلیج اردو
دبئی:دبئی میں ایک 34 سالہ شخص شہری سے اس کے گھر کے باہر فون چھیننے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ فوجداری عدالتی ریکارڈ کے مطابق متاثرہ شخص نے بتایا کہ وہ ابھی اپنے گھر کے سامنے ایک بینچ پر بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک نشے میں دھت شخص نے اسے تھپڑ مارا اور سر پر چوٹ لگائی۔
متاثرہ شخص نے حکام کو بتایا کہ میں بے ہوش ہو گیا اور جب مجھے ہوش آیا تو مجھے اپنے پورے چہرے پر کئی زخم نظر آئے اور میرا فون چوری ہو گیا تھا۔ اس کے بعد اس نے اسپتال لے جانے سے پہلے الرفا پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی۔
تفتیش کاروں کی ٹیم سرویلنس کیمروں کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکو کی شناخت کرنے میں کامیاب رہی جبکہ مجرم سے چوری شدہ فون قبضے میں لے کر گرفتار کر لیا گیا۔
دبئی کریمنل کورٹ نے اسے ایک سال قید کی سزا سنائی جس پر اسے 5,600 درہم کا جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ اسے جیل کی سزا پوری ہونے پر ملک بدر کیا جائے گا۔
Source: Khaleej Times