متحدہ عرب امارات

دبئی میٹرو ٹرانسپورٹ سیکٹر کا اہم ترین منصوبہ ہے : ولی عہد شیخ ہمدان

(خلیج اردو ) دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد نے ایکسپو کے لئے تیار میٹرو سٹیشن کا دورہ کیا ہے اور اس موقع پر بیان دیا ہے کہ دبئی میٹرو متحدہ عرب امارات کی کامیاب ترین منصوبوں میں سے ایک ہے۔

دبئی میٹرو یہاں کی ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ریڑ کی ہڈی کی حیثیت حاصل کرچکی ہے ۔دبئی میٹرو نے یہاں سفری سہولیات میں آسانی پیدا کی اور دبئی دنیا میں جدید سفری سہولیات فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے ۔دبئی میٹرو ماحول دوست پراجیکٹ ہے جو معیار زندگی بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرتا آیا ہے ۔

دبئی میٹرو میں 2009 سے 2020 تک 56۔1 بلین افراد نے سفر کیا جس نے دبئی میٹرو کی دنیا بھر میں کردار کو منفرد بنا دیا ہے ۔

دبئی میٹرو میں سفر کرکے شیخ ہمدان جبل علی سٹیشن پہنچے اور آر ٹی اے چیرمین ماتر محمد آل طایر نے شیخ ہمدان کا استقبال کیا ۔شیخ ہمدان نے مختلف سٹیشنز کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا جس پر تسلی کا اظہار کیا گیا ۔

شیخ ہمدان بن محمد نے دبئی میٹرو سٹیشن کے عہدیداروں سے ملاقات کی جنہوں نے دبئی میٹرو کے بارے انکو معلومات فراہم کی ۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button