خلیج اردو
دبئی: دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے 2023 کی ایگزیکٹو کونسل کا فرمان نمبر 7 جاری کی ہے۔
قرارداد سے حسین محمد محمود علی البنا الرئیسی کو دبئی میں روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) میں حکمت عملی اور کارپوریٹ گورننس سیکٹر کا سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق یہ فرمان اپنے اجراء کی تاریخ سے موثر ہے اور اسے سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا۔۔
Source: Khaleej Times