متحدہ عرب امارات

دبئی میں ایک کیفے بند ،7 دکانوں کو انسداد کویڈ 19 ہدایات کی خلاف ورزی پر جرمانہ

(خلیج اردو ) دبئی میں ایک کیفے اور 7 دکانوں پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے ۔

دبئی ایکانومی نے دبئی میونسپلٹی اور دبئی ٹورزم کی مدد سے کرامہ میں ایک کیفے کو بند کردیا گیا ہے جس میں انسداد کویڈ 19 ہدایات پر عمل نہیں کیا جارہا تھا ۔ کیفے میں سماجے فاصلے قائم رکھنے کی خلاف ورزی کی جارہی تھی ۔

دبئی میں 7 دوکانوں اور مختلف شاپنگ مالز کو کویڈ 19 ہدایات کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز دبئی سطوا میں مفت کھانا تقسیم کرنے والا ریستوران بند کردیا گیا ہے ۔ سطوا میں واقع ریستوران میں مفت کھانا تقسیم کرتے ہوئے لوگوں رش دیکھنے آیا ہے جس کی وجہ سے سماجی فاصلہ رکھنا ناممکن ہوگیا تھا ۔

دبئی میں ایک فٹنس سینٹر کو بھی کویڈ 19 کے خلاف کئے اقدامات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے جرمانہ کیا گیا ہے ۔ اس فٹنس سینٹر میں استقبالیہ پر سماجی فاصلوں کا خیال نہیں رکھا جاتا تھا اور سینٹر کے اندر ماسک نہ پہننے کو نوٹ کیا گیا ہے ۔ دبئی انتظامیہ نے 578 سٹورز کا جائزہ لیا جن میں کویڈ 19 کے خلاف کئے گئے اقدامات پر عمل درآمد کیا جارہا تھا ۔

دبئی انتظامیہ نے کویڈ 19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنانے کی سختی سے تاکید کی ہے ۔ دبئی میں انسپکشن ٹیم نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ سٹورز ریستوران اور عوامی مقامات پر زیادہ افراد کے جمع ہونے اور اختیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button