متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ملک بھر میں سنائی جانے والی دھماکہ کی آواز ، یہ خوبصورت روایت کیا ہے؟

خلیج اردو
30 اپریل 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں روزہ افطار کا ٹائم ہوتے ہی ایک مانوس دھماکہ ہوتا ہے جس کی گونج پورے ملک میں سنائی جاتی ہے اور اس سے لوگ روزہ افطار کر لیتے ہیں۔

ہر روز سورج غروب ہونے سے پہلے دبئی پولیس کی ایک مختص ٹیم صدیوں پرانے توپ کی جانب مارچ کرتی ہے جہاں وہ اسے صاف کرتی ہے اور محفوظ فائرنگ کیلئے انہیں تیار کرتی ہے۔

جیسے ہی افطار کا وقت ہو جاتا ہے تو اس دھماکے کی آواز سنائی دیتی ہے جس سے لوگ مانوس ہیں۔ یہ اپنی روایات کو قائم رکھنے کی ایک کوشش ہے۔

دفاعی سیکیورٹی اور ایمرجنسی کے جنرل سیکشن کے توپ خانے کے یونٹ کمانڈر میجر عبد اللہ طریش العمیئی کا کہنا ہے کہ نسلوں سے توپ کی تیزی کا اشارہ ہے کہ لوگ رمضان کے دوران اپنا روزہ ختم کرنے کیلئے ہر روز انتظار کریں گے۔

اٹلانٹس پام دبئی میں واقع یہ توپ خانہ 6 توپ خانوں میں سے ہے۔ باقی پانچ السلام مسجد ، البرشہ ، برج خلیفہ ، الممزار بیچ ، الخوانیج میں واقع الحبائی مسجد اور المنخول کے عبادت گاہ کے میدان میں ہے۔

روزانہ توپوں کے دھماکوں کے پیچھے ایک پرانی روایت اور پرانی یادوں کا احساس ہے جسے دنیا کے مختلف حصوں میں مسلمان بہت پسند کرتے ہیں۔

مورخین نے اس کی ابتداء مصرسے جوڑی ہے جہاں دسویں صدی میں ایک فاطمی خلیفہ نے حکم دیا کہ قاہرہ کے مقطیم پہاڑی پر توپ رکھی جائےتاکہ تمام مسلمان دھماکے کی آواز سنیں اور انہیں معلوم ہو کہ افطار کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

اس خوبصورت روایت کو دیگر ممالک نے اپنایا اور دبئی میں اس کا آغاز 1960 کو ہوا۔ میجر عبد اللہ طریش العمیئی کا کہنا ہے کہ توپ برطانیہ میں تیار ہوئی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button