متحدہ عرب امارات

معمر ہندوستانی جوڑے کو شارجہ کے ایک اپارٹمنٹ کے چھت سے لٹکتے پایا گیا ہے، پولیس نے لاشیں قبضے میں لے لیں

خلیج اردو
شارجہ : شارجہ پولیس ایک معمر بھارتی جوڑے کی پراسرار موت کی تحقیقات کر رہی ہے جو مبینہ طور پر امارات میں النبہ کے علاقے میں ایک اپارٹمنٹ میں لٹکتے ہوئے پائے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق بھارتی جوڑے میں دونون کی عمر 73 سالتک تھی۔ یہ دونوں یو اے ای میں اپنے بیٹے سے ملنے گئے تھے۔ انہیں النبہ کے علاقے میں ایک عمارت میں اپنے بیٹے کے اپارٹمنٹ میں مردہ پایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں نے مبینہ طور پر خود کو گلا دبا کر قتل کیا۔

شارجہ پولیس نے گلف نیوز کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے۔ اس کے باوجود پولیس موت کی وجہ جاننے کے لیے کیس کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

ایک اہلکار کے مطابق لاشیں منگل کو خاندان کے ایک رکن کو ملی جس نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔

اطلاع ملتے ہی فورانزک لیبارٹری کی ٹیم کے ساتھ ایمبولینس اور پولیس گشت کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔ جوڑے کی لاشوں کو الکویتی اسپتال لے جایا گیا اور بعد ازاں پوسٹ مارٹم کے لیے فورانزک لیبارٹری کے حوالے کر دیا گیا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button