خلیج اردو آن لائن:
ابوظبہی کی اتحاد ایئر ویز نے آئی اے ٹی اے کے ساتھ معاہدہ کیا ہے کہ وہ اسے کورونا ویکسین اور ٹیسٹوں کی شرائط سے متعلق تازہ ترین حکومتی قواعد و ضوابط پہنچائے۔
لہذا اس کام کے لیے آئی اے ٹی اے کی ٹریول پاس ایپ مسافروں کو انکے سفری انتظامات بحفاظت طے کرنے میں مدد کرے گی۔
یہ پلیٹ فارم ابوظہبی سے مخصوص پروازوں پر اتحاد ایئر ویز کے گیسٹس کو فراہم کی جائے گی۔
اور اگر یہ پروگرام کامیاب رہا تو اسے اتحاد کے دیگر نیٹ ورکس تک بڑھا دیا جائے گا۔
اتحاد کے علاوہ ایمریٹس ایئر لائن نے بھی انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے (آئی اے ٹی اے) کے ساتھ مل کر ٹریول پاس ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ ایپلیکیشن کیسے کام کرتی ہے؟
یہ ایپ مسافروں کو ایک ڈیجٹیل پاسپورٹ بنانے کی اجازت دے گی۔ جس ذریعے مسافر اپنے کووڈ 19 ٹیسٹ کے رزلٹ حاصل کر پائیں گے اور جان پائیں گے کہ وہ سفر کے اہل ہیں یا نہیں۔
اس کے علاوہ یہ ایپ مسافروں کو انکے ڈیٹا پر کنٹرول فراہم کرے گی اور ٹیسٹ کے نتائج ایئر لائنز اور حکام کے ساتھ شیئر کرنے میں مدد دے گی۔ مسافر اپنی تمام سفری دستاویزات ڈٰیجٹیلی اس ایپ میں محفوظ کر پائیں گے اور بوقت ضرورت حکام اور ایئر لائنز کے ساتھ شیئر کر پائٰیں گے جس سے انکے سفر میں آسانی پیدا ہوگی۔
ایمریٹس یہ سہولت کب اور کہاں سے لانچ کرنے جا رہی ہے؟
ایمریٹس ایئر لائن پہلے فیز میں اس ایپ کو دبئی سے لانچ کرے گی جس میں روانگی سے پہلے کورونا ٹیسٹ کی تصدیق کے لیے اس ایپ کو استعمال کیا جائے گا۔
اپریل میں اس سہولت کا لانچ کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ جس کے بعد دبئی سے سفر کرنے والے مسافر ایئر پورٹ پہنچنے سے پہلے ہی اپنے کورونا پی سی آر کے ٹیست رزلٹ ایئر لائن کو بھیج سکیں گے۔ جس کے بعد چیک ان پر خودکار طریقے سے مسافر کی تفصیلات چلی جائیں گیں۔
اس کے علاوہ اس ایپ سے مسافروں تمام مقامات کے لیے سفری اور وہاں پر انٹری کے لیے کورونا کے حوالے سے ضروری اور درست معلومات بھی حاصل ہوگی۔
اس ایپ میں کورونا ٹیسٹ کروانے اور ویکسین لگوانے کے حوالے سے بھی ایک رجسٹری موجود ہوگی۔ جس سے مسافروں کو ٹیسٹنگ لیبارٹریاں ڈھونڈنے میں آسانی پیدا ہوگی۔
مزید برآں، یہ پلیٹ فارم ٹیسٹ لیبارٹریوں کو اس قابل بنائے گا کہ وہ مسافروں کو انکے کورونا ٹیسٹ کے نتائج یا ویکسین سرٹیفکیٹ بحفاظت طریقے سے بھیج سکے۔
آئی اے ٹی اے کی جانب مینج کی جانے والی گلوبل رجسٹری تمام متعلقین تک اہم معلومات پہنچانے میں مدد کرے گی اور اسے مینج کرے گی۔
اتحاد اور ایمریٹس کے حکام اس ٹیکنالوجی کو لے کر بہت پر امید دیکھائی دیتے ہیں۔ انکا خیال ہے کہ ایسی سہولیات سے کورونا وبا کے اس دور میں بحفاظت بین الاقوامی فضائی سفرکرنےمیں مدد ملے گی۔ اور زیادہ سے زیادہ مسافروں کو سفر کرنے کی طرف راغب کرے گی جس سے فضائی صنعت بحال ہونا شروع ہوگی۔
Source: Khlaeej Times, Gulf News