
خلیج اردو
30 اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے رونے والی کم سن بچی کی خواہش پوری کی ہے۔
دبئی کے ولی عہد شہزادہ اور دبئی ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ایک بچی رورہی تھی اور اپنی ماں سے درخواست کررہی تھی کہ اسے ایکسپو واپس لے جایا جائے۔ تاکہ وہ شیخ محمد سے مل سکے اور اس کے ساتھ تصویر کھنچوا سکے۔
یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد شیخ محمد نے بچی سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصویر کھنچوائی۔ اس حوالے سے تصویریں گردش میں ہیں کہ دبئی کے حاکم نے بچی کی خواہش پوری کی ہے۔
.@HHShkMohd fulfils a child's wish to take a picture with him at @Expo2020Dubai pic.twitter.com/bW0RCMNMJe
— Hamdan bin Mohammed (@HamdanMohammed) October 30, 2021
تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی شیخ محمد کی جانب لپک رہی ہے اور ان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو ہیں۔
شیخ محمد نے بچی کو دلاسہ دیا اور اسے یاداشت پیش کی۔
أجمل لقاء شخصي لي في إكسبو حتى الآن .. pic.twitter.com/psxrX5HOIz
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) October 30, 2021
شیخ محمد نے ٹویٹر پر یہ تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ ایکسپو میں میرا بہترین انکاؤنٹر ہے۔
Source : Khaleej Times