
خلیج اردو
11 اکتوبر 2021
فوجیرہ : فوجیرہ پولیس کی جانب سے جاری اعدادوشمار سے معلوم ہوا ہے کہ دس افراد کو زیادہ سے معمولی زخمی آئے جبکہ کسی بھی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔ فوجیرہ میں اگست کے مہینے میں 905 ٹریفک حادثات ہوئے۔
فجیرہ پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا ہے کہ حادثات ٹریفک کی مختلف خلاف ورزیوں کی وجہ سے ہوئے ہیں جیسے رفتار کی حد پر عمل نہ کرنا ، ڈرائیونگ کے دوران توجہ نہ دینا ، اچانک سڑک تبدیل کرنا ، حفاظتی تدابیر کے بغیر سڑک میں داخل ہونا اور گاڑیوں کے درمیان مناسب جگہ کو برقرار نہ رکھنا شامل ہیں۔
فوجیرہ پولیس نے ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی یاددہانی کیلئے بہت سے آگاہی مہمات چلائی ہیں۔ عہدیدار نے مزید کہا کہ اگست میں کسی ہلاکت کی اطلاع نہ ملنا ایک مثبت اشارہ ہے کہ امارات کی آگاہی مہمات اور گشت کامیاب رہی ہے۔
فوجیرہ میں شماریات مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ابراہیم سعد کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ بتاتا ہے کہ محکمے کے ساتھ 969 نئی گاڑیاں رجسٹرڈ کیے گئے جن میں 2,887 نئے ڈرائیونگ لائنسس شامل ہیں۔
اعدادوشمار سے معلوم ہوتا ہے کہ اگست میں فوجیرہ کی آبادی زیادہ ہوئی جہاں تعداد 298,066 افراد تک پہنچی ہے۔ ان میں 104,308 خواتین اور 193,758 مرد شامل ہیں۔ اس مہینے میں نئی پیدائشوں کی تعداد 259 افراد ہیں۔
Source : Khaleej Times







