
خلیج اردو
11 اکتوبر 2021
دبئی : جب آپ ایکسپو 2020 میں مختلف پویلین اور انتظامات سے لطف اندوز ہورہے ہوں اور ہر ایک منظر کو ویڈیوز اور تصویر کی مدد سے قید کررہے ہوں لیکن اچانک آپ کے فون کی بیٹری ختم ہو جائے اور آپ اپنا پاور بنک بھول آئے ہوں یا چارجز نہ ہو۔
تو آپ کو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ ایکسپو کے سیاحتی اٹھ مراکز سے پاور بنک کرایے پر لے سکتے ہیں۔
عاشر حسین جن سے یم ایکسپو کے سنٹر فور پر مل چکے ہیں ، نے گلف نیوز کو بتایا کہ اگر آپ کا موبائل جارج کی کمی کا شکار ہے تو آپ ان میں سے کسی ایک ویزیٹر سنٹر میں جاکر کیو آر کوڈ سکین کرکے صرف پانچ درہم میں پورے گھنٹے کیلئے پاور بنک لے سکتے ہیں یا صرف بیس درہم میں پورے دن کیلئے یہ سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔
اس چارجر میں مائیکرو ، ٹائپ سی اور آئی او ایس چارجنگ پوائنٹس ہیں۔ اگر آپ کے موبائل میں بالکل بھی چارج ختم ہے تو آپ کیو آر کوڈ کیسے اکین کریں گے؟
حسین نے بتایا کہ سیاحوں کو اپنا فون پانچ سے دس منٹ کیلئے ویسے ہی چارج کرنے کی اجازت ہوگی جس کے بعد وہ کیو آر کوڈ اسکین کر سکیں گے۔
اس کیلئے ادائیگی ایک اپلیکیشن سے ہوگی جو آپ کیو آر کوڈ اسکین کرکے ڈاؤنلوڈ کر سکیں گے۔ سیاح کسی بھی ایک ویزیٹر پوائنٹ سے چارج لے کر اپنے ساتھ رکھ کر استعمال کے بعد کسی دوسرے پوائنٹ پر اسے واپس کر سکیں گے۔
ایکسپو اسٹاف افسانہ احمد نے وضاحت کہ دیگر پاور بنکوں کی طرح یہ ڈیوائس بھی چار گھنٹے تک کام کرتی ہے لیکن سیاح اسے 24 گھنٹے اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں اور اگلے دن اسے واپس کر سکتے ہیں۔
اگر سیاح یہ پاور بنک واپس کرنے میں ناکام ہوا تو اگلے دن اسے بیس درہم کاٹے جائیں گے جب تک وہ اسے واپس نہیں کرتا۔ اضافی کرایے چھ دنوں تک رہے گا اور جب یہ ایک سو بیس دنوں تک پہنچ جائے گا تو سیاح وہ چارجر اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں۔
آپ ایک ہی دن ایک سے زیادہ ڈیوائسز کرائے پر لے سکتے ہیں اور سیاح ہیلپ لائن نمبر 971585030794 پر کال کر سکتے ہیں ۔
Source : Gulf News







