
خلیج اردو
06 نومبر 2020
دبئی: دبئی میں پڑھنے والے طلباء کے نام اگر دیکھے جائیں تو لڑکوں میں محمد اور لڑکیوں میں مریم کا نام کافی زیادہ ہے۔ اس حوالے سے دبئی کے علم وفنوں اور افرادی قوت کے ادارے نے ایک کوئیز میں عوام سے پوچھا ہے اور ایک ٹویٹ میں دلچسپ معلومات دیں ہیں۔
دبئی کے پرائیویٹ سکولوں میں پڑھنے والے بچوں میں سے 14947 کے ناموں میں محمد آتا ہے۔ تاہم یہ 37 مختلف طریقوں سے اپنے ناموں کی اسپلنگ کرتے ہیں۔ اس حوالے سے دبئی کے KHDA نے ایک ٹویٹ میں پوچھا کہ کیا آُ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ان میں ٹاپ 3 وہ کون سے اسپیلنگ ہیں جو محمد کے کیے جاتے ہیں ؟ پوچھے گئے سوال کا جواب اگلے دن دیا گیا اور بتایا گیا کہ ان میں سے تین جن کی تعداد زیادہ ہے ان میں 4153 کی اسپیلنگ Muhammed ، 3704 کے ناموں کی اپیلنگ Mohmmed , 3435 کے نام کی اسپیلنگ Mohammad ہے۔ اس کے بعد چوتھے نمبر پر Mohamed ہے جس کی تعداد 2142 ہے۔
Thanks to everyone who guessed! The answer is:
4153 boys spell their name Muhammed
3704 use Mohammed and
3435 use Mohammad.
A close 4th is Mohamed, the name of 2142 boys! #StraightUpStats https://t.co/Fe2Q6CTogg— KHDA | هيئة المعرفة والتنمية البشرية بدبي (@KHDA) November 4, 2020
جس کے بعد ایک ٹویٹ میں پوچھا گیا کہ دبئی کے اسکولوں میں سب سے زیادہ بچیوں کے نام مریم ہے اور یہ 15 مختلف طرح سے اپنی نام کی اسپلنگ لکھتے ہیں۔ ایک اندازہ لگائیے کہ کتنی بچیوں کے نام مریم ہیں اور اس میں ٹاپ تھری میں سے کس طرح کے اسپیلنگ ہیں ؟
So – there are 3,076 girls named Maryam at Dubai's private schools. The top 3 ways they spell their name are:
Maryam – 2052 girls
Mariam – 850 girls
Mariyam – 120 girls
Have you got a #StraightUpStats question for us? Let us know & we'll try to get you the answer. 👍 https://t.co/8CZlQJaCE6— KHDA | هيئة المعرفة والتنمية البشرية بدبي (@KHDA) November 5, 2020
اس کے اگلے دن جواب میں بتایا گیا کہ پرائیویٹ اسکولوں میں 3076 بچیوں کے نام مریم ہیں جن میں سے ٹاپ تین میں 2052 لڑکیوں کے نام کی اسپیلنگ Maryam ، 850 لڑکیوں کے نام کی اسپیلنگ Mariam جبکہ 120 لڑکیوں کے نام کی اسپیلنگ Mariyam ہے۔
Source : Gulf News







