خلیج اردو: دبئی کے ولی عہد،دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین اور دبئی فیوچر فاؤنڈیشن (ڈی ایف ایف) کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کی جانب سے 10 سے 11 اکتوبرتک میوزیم آف فیوچر میں دبئی فیوچر فورم کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ فورم میں انسانیت کے مستقبل کے لیے مواقع کی تشکیل کے لیے 15 سے زائد تنظیموں اور اداروں کے نمائندہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے400عال،ی فیوچرسٹ،مفکرین اور ماہرین شرکت کریں گے۔ شیخ حمدان نے کہا کہ فورم ہماری روزمرہ زندگیوں کے لیے اہمیت کی حامل تبدیلیوں، مواقع میں سرمایہ کاری اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے دنیا کو تیار کرنے کے طریقوں کو تلاش کرنے اور تشکیل دینے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی اصل طاقت اس کا ترقیاتی ماڈل میں ہے جو دور اندیشی پر مبنی ہے اور انسانی برادریوں کے بہترین مستقبل کی تعمیر کے لیے بہترین آئیڈیاز اور ذہنوں کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔ شیخ حمدان کا کہنا تھا کہ ہم دور اندیشی کی مشق کے بارے میں پرجوش ہیں، اوراس کی اہمیت کے اعتراف کے لیے ایک سالانہ تقریب کا انعقاد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل کی تشکیل سازی اس میں ہونے والی تبدیلیوں کی تیاری میں سرگرم رہنا چاہتے ہیں۔ ہمارے عزائم عظیم اوروژن طویل مدتی ہے۔ دبئی اور متحدہ عرب امارات ہمیشہ مستقبل کے لیے ایک جذبہ رکھتے ہیں۔ اپنے پہلے ایڈیشن میں، دبئی فیوچر فورم میں چار اہم موضوعات پربادلہ خیال کیا جائے گاجن میں دنیا کا مستقبل؛ اقدار اور انسانیت؛ وجودی خطرات؛ اور مستقبل میں ہونے والی تبدیلیوں کا اندازہ لگانا۔ ان موضوعات پر دو دن کے دوران ہونے والے 30 سیشنز میں بحث کی جائے گی.
دبئی فیوچر فورم مستقبل کو ڈیزائن کرنے اور معاشروں میں معیار زندگی کو بڑھانے کے لیے تجربات اور خیالات کے تبادلے کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔ یہ حکومتوں، اداروں اور افراد کے درمیان تعاون کو بھی فروغ دیتے ہوئے مستقبل کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے موثر عالمی شراکت داری قائم کرنے میں مدد کرے گا جو عالمی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہوں گے.