متحدہ عرب امارات

محمد بن زید ایوارڈ اب ان غیر ملکی اساتزہ کیلئے بھی ہے جو عربی نہیں جانتے

خليج اردو
6 نومبر 2021
ابوظبہی : اب نجی اسکولوں میں پڑھانے والے وہ غیر ملکی اساتزہ جو عربی نہیں جانتے ، محمد بن زید بہترین استاد ایوارڈ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

کمیٹی کے اراکین نے ایکسپو 2020 دبئی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران ایوارڈ کے چوتھے حصے کے اجراء کا اعلان کیا۔ نیا سائیکل غیر ملکی اساتذہ کو ایوارڈ کیلئے انگریزی میں رجسٹر کرنے کی اجازت دے گا۔

اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم اور ایوارڈ کے جنرل سپروائزر حسین الحمادی نے ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ایوارڈ کے اسپانسر شیخ محمد بن زید النہیان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اس ایوارڈ کا اجرء 2017 میں کیا کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے شرکاء نے حصہ لیا۔

الحمادی نے کہا کہ شامی عرب جمہوریہ، مراکش کی بادشاہی، جمہوریہ عراق اور جمہوریہ تیونس اپنے چوتھے چکر میں اس ایوارڈ میں شامل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ عالمی ہے اور ہر استاد کو رسائی دیتا ہے جس کے نتیجے میں سویزرلینڈ ، فن لینڈ اور آسٹریلیا نے بھی اس ایوارڈ میں شمولیت اختیار کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس شراکت داری سے ہم کافی خوش ہوئے۔ اس سے عظیم عالمی تعلیمی تحریک پیدا ہوتی ہے جس میں یہ ایوارڈ مرکزی کردار ادا کرے گی۔

Source : Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button