خلیج اردو
19 اکتوبر 2020
دبئی: نامکمل دستاویزات کی وجہ سے 800 سے زائد پاکستانیوں کو اب تک متحدہ عرب امارات میں داخلے سے روک لیا گیا ہے۔ ان مسافروں کے پاس ویزٹ ویزہ تھا تاہم وہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے وضع کیے گئے قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اترتے تھے۔
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محصور 657 افراد کو واپس ان کے ممالک میں بھیجا جا چکا ہے جبکہ 166 کو آئندہ 12 گھنٹوں میں ان کے ممالک واپس بھیجا جائے گا۔
ان تمام مسافروں کو ایئرپورٹ پر داخل ہونے ہونے سے روکا گیا کیونکہ ان کے پاس دستاویزات مکمل نہیں تھے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ویزٹ ویزہ کیلئے درکار ضروریات پوری نہیں تھیں۔
پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے آج امارات کے حکام کے ساتھ ملاقات طے ہے۔
گزشتہ ہفتے 150 سے 200 بھارتی شہریوں کو امارات میں داخلے سے روکا گیا تھا اور انہیں ملک واپس بھیجا گیا تھا۔
متحدہ عرب امارات میں ویزٹ ویزے پر جانے والوں کیلئے لازمی ہے کہ ان کے پاس ریٹرن ٹکٹ ہو، ان کے پاس ہوٹل کی کنفرم بکنگ ہو ، ان کے پاس 2 ہزار درہم یا اتنی مالیت کی رقم ہو تاکہ وہ متحدہ عرب امارات میں ٹہر سکیں۔
Source : The National News







