متحدہ عرب امارات

پاکستان کا پہلا ایچ ڈی سپورٹس چینل ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی لائیوٹیلی کاسٹ کرے گا

10 اکتوبر 2021
دبئی : پاکستان میں اے آر وائے نیوز نے پہلا سپورٹس ایچ ڈی چینل لانچ کر دیا ہے جس کا اعلان اتوار کے دن کیا گیا ہے۔

اے سپورٹس کی لانچنگ سولہ اکتوبر کو ہوگی جس کا اعلان اے آر وائے نیوز نے سوشل میڈیا پر کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ چینل پر سترہ اکتوبر سے ورلڈ ٹی ٹونٹی کی لائیو ٹیلی کاسٹ ہوگی۔

پاکستان کرکٹ تیم کے سابق کپتان وسیم اکرام اور وقار یونیس نے اعلان کیا ہے کہ وہ دونوں بہت جلد اس چینل کو جوائن کریں گے۔ انہوں نے اپنے آفیشل ٹویٹر پر اس کا اعلان کیا۔

وسیم اکرم نے لکھا ہے کہ انتہائی مسرت کے ساتھ اعلان کررہا ہوں کہ میں پاکستان کے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل اے اسپورٹس میں بطور صدر شامل ہوا ہوں۔ میں اس اعتماد کیلئے اے آر وائی گروپ اور خاص طور پر اپنے دوست سلمان اقبال کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ وسیم اکرم نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ پاکستان اور اسپورٹس پی پی کیلئے کھیلوں اور میڈیا میں بہت دلچسپ پیش رفت ہے۔

وقار یونس نے لکھا کہ اسپورٹس چینل اے سپورٹس میں شامل ہونے پر خوشی ہے۔ سلمان اقبال کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرجوش ہوں۔

اے سپورٹس پاکستان میں اے آر وائے نیٹورک کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جنہوں نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کی نشریات کے حقوق حاصل کیے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button