متحدہ عرب امارات

خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

10 اکتوبر 2021
دبئی : حضرت محمد صلی الله علیه وسلم کے یوم پیدائش پر متحدہ عرب امارات میں سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جمعرات 21 اکتوبر ملک میں عام تعطیل ہوگی۔

وفاقی اتھارٹی برائے حکومتی انسانی وسائل نے اتوار کے دن اعلان کیا ہے۔

پیغمبر اسلام اور سرکار کل جہاں حضرت مصطفی ﷺ اسلامی ہجری کلینڈر کے مطابق بارہ ربیع الاول کو پیدا ہوئے۔ ہر سال دنیا بھر کے مسلمان یہ دن عقیدت اور احترام سے مناتے ہیں۔

اس دنیا عبادات ہوتیں ہیں، نفل اور صدقہ خیرات کے ساتھ اہم عمارتوں اور مساجد میں چراغاں کیا جاتا ہے۔ نعت اور درود کی محفلیں معنقد ہوتیں ہیں۔

قرآن پاک کی تلاوت ، غریبوں میں کھانا رقسیم کرنا ، روزہ رکھنا اور نفلیں عبادات سے یہ پرنور دن منایا جاتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button