خلیج اردو آن لائن:
رمضان کے مقدس کے مہینے کے دوران ابوظہبی کے تمام نجی اسکول اپنے اوقات کم کر کے 4 گھںٹے کر دیں گے۔
نجی اسکولوں کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ انہیں ابوظہبی کے محکمہ تعلیم کی جانب سے سرکلر موصول ہوا ہے۔ جس میں اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایات کی گئی ہیں کہ رمضان کے مہینے کے دوران اسکول کی ٹائمنگ صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگی۔
اسکولوں کی اس نئی ٹائمنگ کا اطلاق طلباء کے موسم بہار کی چھٹیوں کے بعد واپس آنے پر 8 اپریل سے ہوگا۔
طلباء تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 11 اپریل سے کریں گے اور نئی اسکول ٹائمنگ عید الفطر تک جاری رہے گی۔
مزید برآں، اسکولوں مطلع کردیا گیا ہے کہ تیسرے سمیسٹر کے دوران بھی آن لائن اور کلاس روم کے اندر تعلیم کے دونوں فارمیٹ جاری رہیں گے۔
خیال رہے کہ رمضان المبارک کا آغاز 12 اپریل یا 13 اپریل کو متوقع ہے۔
Source: Khaleej Times







