
خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کے وزیر خزانہ اور دبئی کے ڈپٹی حکمران شیخ ہمدان بن راشد المکتوم کی گزشتہ روز وفات کے بعد سے عرب ممالک، انکے ساتھیوں اور امارات کی عوام کی جانب سے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
لیکن یو اے ای کی آفیشل کرنسی درہم پر شیخ ہمدان کے دستخط انکی یاد دلاتے رہیں گے۔ یاد رہےکہ گزشتہ 48 سالوں سے یو اے ای کے درہم پر شیخ ہمدان کے دستخط چلے آ رہے ہیں۔
شیخ ہمدان یو اے ای کے سب سے پہلے وزیر خزانہ اور سنٹرل بینک کے سب سے پہلے چیئرمین تھے۔
متحدہ عرب امارات میں درہم کا اجراء کب ہوا؟
متحدہ عرب امارات کی آفیشل کرنسی درہم کا اجراء پہلی بار مئی 1973 میں ہوا۔ تاہم، پیپر کرنسی نوٹ 1976 میں جاری کیے گئے۔
متحدہ عرب مارات کے اتحاد سے پہلے ساتوں امارات میں مختلف کرنسی چلتی تھی۔ جیسا کہ دیگر کئی کرنسیوں کے ساتھ ساتھ بھارتی روپیہ اور بحرینی دینا وغیرہ۔
تاہم، 1980 میں یو اے ای کے بانی شیخ زید بن سلطان النہیان نے ایک فرمان جاری کرتے ہوئے سنٹرل بینک کی بنیاد رکھنے اور کرنسی جاری کرنے حکم دیا۔ شیخ ہمدان سنٹرل بینک کے پہلے چیئرمین بنے۔
بطور وزیر خزانہ شیخ ہمدان کی لیڈرشپ کے اندر یو اے ای کی کرنسی مستحکم رہی۔ اور اسی استحکام نے یو اے ای کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے ملک کی معاشی پالیسیاں طے کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے مالیاتی منصوبہ بندی اور وفاقی بجٹ کے نفاذ کے لیے قیادت کا کردار ادا کیا۔
Source: Khaleej Times







