متحدہ عرب امارات

شارجہ میں پبلک ٹرانسپورٹ سروس 15 ستمبر سے دوبارہ شروع کی جائے گی

خلیج اردو
13ستمبر 2020
شارجہ: شارجہ میں 15 ستمبر سے شہر کی اندرونی بس سروس کا آغاز ہوگا۔ اس حوالے سے جوبیل بس اسٹیشن بھی 15 ستمبر سے شروع ہوگا۔

مذکوروہ اسٹیشن کو اپریل میں کورونا کی وجہ سے بند کیا گیا تھا۔ سروس کا دوبارہ آغاز کورونا ایس او پیس کے ساتھ کیا جائے گا۔

مسافروں کو محفوظ رکھنے کیلئے شارجہ ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزسٹر اتھارٹی کی جانب سے جاری ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد ہوگا۔

شارجہ پولیس کے سنٹرل آپریشنز میں ڈی جی ڈاکٹر احمد سعید آل ناوور نے کہا ہے کہ سفر سے پہلے تمام مسافروں کے جسم کا درجہ حرارت تھرمل باڈی اسکیل سے دیکھا جائے گا۔ تمام بسوں کو سٹریالائزڈ کیا جائے گا۔ تمام مسافروں کیلئے ماسک پہننا ضروری ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button