Uncategorized

متحدہ عرب امارات میں کام کے دوران جاں بحق ہونے والے شخص کے لواحقین کیلئے لاکھوں درہم کیوں ملے؟

خلیج اردو
13 ستمبر 2020
ابوظبہی: کنسٹرکشن کمپنی میں کام کرنے والے مزدور کے خاندان کو 4 لاک درہم ادا کر دیئے گئے۔ ملازم کی کام کے دوران موت واقع ہوئی تھی جس کی وجہ سپروائزر اور سائیٹ انجینئر کی غفلت تھی۔

ابوظبہی اپلنٹ کورٹ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کام کے دوران کمپنی کی غفلت کے باعث ہلاک ہونے والے مزدور کی ماں ، بیوی اور دو کم سن بچیوں کیلئے 4 لاکھ درہم معاوضہ دینا کا حکم دیا ہے۔

عدالت دستاویزات کے مطابق کام کے دوران ایک ایشیائی باشندے کی موت حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث ہوئی تھی جس میں سپروائزر ، سائیٹ انجینئر کی جانب سے کام کیلئے درکار انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔

مرحوم ورکر اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا۔ ابوظبہی کی ماتحت عدالت نے کمپنی کو حکم دیا تھا کہ وہ مزدور کے لواحقین کو 4 لاکھ درہم کا معاوضہ ادا کریں جس کے خلاف کمپنی نے اپیل کی تھی جو اپلنٹ کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

عدالت نے فیصلہ مزدور کے حق میں دیتے ہوئے ماتحت عدالت کے فیصلے پر جلد کام کرنے کی ہدایت کر دی ۔

Source : Khaleej Times

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button