
(خلیج اردو ) دبئی کیفے میں ڈانس کرنا شخص کو مہنگا پڑھ گیا پولیس نے گرفتار کرلیا اور کیفے پر جرمانہ عائد کردیا گیا ۔ کیفے میں نازیبا ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تھی جس کا سی آئی ڈی نے سراخ لگا لیا اور سائبر کرائم کی مد میں شخص کو گرفتار کیا گیا ۔
ڈاریکٹر سی آئی ڈی بریگیڈئیر جمال سلیم آل جلاف نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر نازیبا وڈیو وائرل ہونے پر ایک شخص کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔ مذکورہ شخص کو پینل کوڈ کے آرٹیکل 358 کے مد میں گرفتار کیا گیا جو نازیبا حرکات کا ارتکاب کرنے پر لگایا جاتا ہے ۔ اس جرم کی سزا کم از کم چھ ماہ قید ہے ۔
سائبر کرائم قانون کے آرٹیکل 24 کے مطابق کوئی بھی ویب سائٹ بنانے ، چلانے یا مواد نشر کرنے جو کمیونٹی ضوابط کی خلاف ورزی کرتے پائے جائے تو انکے لئے جیل کی سزا ہے اور کم از کم جرمانہ 5 لاکھ سے 10 لاکھ درہم تک لگایا جائے گا ۔
Source: Khaleej Times




