خلیج اردو
13 ستمبر 2020
ابوظبہی: ابوظبہی میں رائیل اسٹیٹ سے متعلق شکایات اور تنازعات کو عدالت میں جانے سے قبل حل ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے متعلق ایک ایک مرکز قائم کیا جائے گا جس سے عدالت پر بوجھ کم پڑے گا۔
اس حوالے سے ابوظبہی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ ( اے ڈی جی ڈی ) اور ڈیپارٹمنٹ آف میونسپلٹی ( ڈی ایم ٹی ) کے درمیان معاہدہ طے پایا گیا۔
مجوزہ مرکز میں ریئل اسٹیٹ سے متعلقہ پیشہ ورافراد کام کریں گے۔ ان افراد کو باقاعدہ کورسز کرائے جائیں گے اور ان کی ٹریننگ ہوگی۔
ڈی ایم ٹی کے قائم مقام انڈرسیکرٹری عبداللہ آل ساحی کے مطابق مذکوروہ منصوبہ ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے۔
جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کے انڈرسیکرٹری یوسف آل عابری کا کہنا ہے کہ رائیل اسٹیٹ کے تنازعات کے حل کیلئے یہ ایک انقلابی اقدام ہے اور اس سے صارفین کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔
Soure : Khaleej Times







