متحدہ عرب امارات

محبوبہ کی نجی تصاویریں سوشل میڈیا پر ڈالنے کی دھمکی، شہری گرفتار، عدالتی فیصلہ محفوظ

خلیج اردو
13 ستمبر 2020
دبئی: دبئی میں ایک غیر ملکی شہری نے اپنی سابقہ محبوبہ کی نجی تصاویر فیس بک پر ڈالنے کی دھمکی دینے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

استغاثہ عامہ کے ریکارڈ کے مطابق دبئی میں رہائش پزیر 33 سالہ پاکستانی نے اپنی سابقہ فلپائنی محبوبہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی دھمکی دی۔ پاکستان نے کہا کہ اگر وہ دوستی ختم کرے گی تو ان کی نازیبا تصایوریں فیس بک پر اپلوڈ ہوں گی۔

واقعہ جولائی میں آل رافا پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔

47 سالہ فلپینی کے بیان کے مطابق وہ ایک پاکستانی کے ساتھ تعلق میں تھی جس نے ان کی نازیبا تصاویریں بنائی رکھیں تھی اور وہ بلیک میل کرتا رہا کہ اگر تعلق توڑوگے تو یہ تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالوں گا اور ان کے شوہر اور دیگر رشتہ داروں کو بھجیوں گا۔

ملزم نے دوران حراست اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کیا جو 22 ستمبر کو فیصلہ سنایا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button