خلیج اردو
13 ستمبر 2020
دبئی: دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آرٹی نے پبلک بس ڈرائیورز کیلئے ہاؤسنگ سوسائیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔
آر ٹی اے نے امارات میں پائیدار اور محفوظ گھر بنانے کا بیڑا اٹھاتے ہوئے 3000 پبلک بس ڈرائیوروں کیلئے ہاؤسنگ اسکیم متعارف کرائی ہے۔
منصوبہ آر ٹی اے کی زیرنگرانی دبئی حکام کی جانب سے منظور شدہ معیار کے مطابق بنے گا۔
آر ٹی اے میں ڈرائیوروں کے امور کے ڈائریکٹر عبداللہ ابراہیم آل میر نے کہا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائیٹی ڈرائیوروں کے کام کے قریب بنے گی جس سے انہیں آرام کرنے کا زیادہ موقع ملے گا۔ اس سے ان کی کارکردگی بہتر ہوگی اور زندگی خوشگوار ہوگی۔
یہ رہائیشی گھر آل قوسیس ، آؒ خوانیج ، آل کویر اور آل راوییا ڈیپوز کےقریب بنیں گے تاکہ ڈرائیوروں کو کام پر جانے اور واپس آنے میں آسانی ہو۔
آر ٹی اے دنیا بھر میں ٹرانسپورٹ کو ریگولیٹ کرنے والا معیاری اور نامور ادارہ ہے جس نے ڈاریوروں کی بہبود کیلئے پہلے سے بہت کام کیا ہے ۔ ڈرائیورز کیلئے سماجی سہولیات ، کھیلنے کے میدان اور دیگر زندگی میں آسانی لانے کے منصوبے ان میں شامل ہیں۔
Source; Gulf News







