متحدہ عرب امارات

دور حاضر کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے شیخ محمد نے کرپٹو کرنسی سمیت ورچوول اثاثوں کیلئے قانون جاری کردیا

خلیج اردو

دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم دبئی میں ورچوئل اثاثوں کو باقاعدہ بنانے کیلئے قانون کی منظوری دی ہے جو اپنی نوعیت کا پہلا قانون ہے۔

 

دبئی کے ورچوئل اثاثہ جات کا ضابطہ قانون سرمایہ کاروں کی حفاظت اور ایک مجازی اثاثہ وی اے انڈسٹری گورننس کے اندر ذمہ دارانہ کاروباری نمو کو فروغ دینے کیلئے ایک جدید قانونی فریم ورک دیتا ہے ۔

 

قانون اعلیٰ ترین بین الاقوامی اسٹنڈرڈز کو نافذ کرتا ہے۔

 

دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر اتھارٹی کے تحت قائم ایک خود مختار اتھارٹی مجازی اثاثوں، نان فنجیبل ٹوکنز این ایف ٹیز اور کرپٹو کرنسیوں کے ضابطے، لائسنسنگ اور گورننس کی نگرانی کرے گی۔

 

ٹویٹر پر شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ مستقبل ان لوگوں کا ہے جو اس کیلئے کوششیں اور منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ ورچوئل اثاثہ جات کے قانون کے ذریعے ہم اس مسلسل ترقی پذیر شعبے کے مستقبل کی تشکیل میں حصہ لینے کی خواہش رکھتے ہیں۔

 

انہوں نے زور دے کر کہا کہ دبئی کے پاس وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو اسے این ایف ٹیز  بالخصوص جدید قانون سازی کے ماحول میں سب سے اہم عالمی مراکز میں سے ایک ہونے کا اہل بناتی ہیں۔

 

شیخ محمد نے بتایا کہ قانون ایک اہم قدم پیش کرتا ہے جس کا مقصد ڈیجیٹل سیکٹر کو آگے بڑھانا اور سرمایہ کاروں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

 

دبئی انٹرنیشنل فنانشل سنٹر کے استثناء کے ساتھ اس کا اطلاق پورے امارات میں خصوصی ترقیاتی زونز اور فری زونز پر ہوگا۔

 

دبئی ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی ڈیجیٹل لین دین کی نگرانی اور صارفین کے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کرے گی۔ یہ دبئی مین لینڈ اور فری زون کے علاقوں میں سیکٹر کو لائسنس دینے اور ریگولیٹ کرنے کا بھی ذمہ دار ہوگا۔

ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی جو صنعت کو قابل بنانے کا ادارہ ہے۔

 

قانون کے تحت دبئی میں کسی بھی فرد کے لیے ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی اجازت کے بغیر ان ورچوول ایسٹ کے کاروباری سرگرمیوں میں مشغول ہونا ممنوع ہے کیونکہ امارات میں ان اثاثہ جات کے سروسز کو ریگولیٹ، نگرانی اور کنٹرول کرنے کا مجاز ادارہ قائم ہو چکا ہے۔

 

ورچول اثاثہ جات کی اقسام کی درجہ بندی اور وضاحت کے علاوہ انتظامی خدمات، کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ سروسز سمیت ورچول ایسٹس کی سرگرمیوں کے انعقاد کو کنٹرول کرنے والے قواعد و ضوابط کو ترتیب دینے اور ترتیب دینے کے لیے اتھارٹی کو ذمہ داری دی گئی ہے۔

 

وی اے کی کسی بھی سرگرمی پر عمل کرنے کے خواہشمند افراد کو کاروبار کرنے کے لیے دبئی میں موجودگی قائم کرنی چاہیے۔

 

ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہیں:

 

  • ورچوئل اثاثوں اور این ایف ٹیز کے اجراء اور اسے منظم کرنا اہم ذمہ داری دی گئی ہے۔
  • ورچوئل اثاثہ جات کی خدمات فراہم کرنے والوں کو باقاعدہ بنانا اور ان کو لائسنس دینے کی ذمہ داری۔
  • صارفین اور ان اثاثہ جات سے فائدہ اٹھانے والوں کے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کرنے کی ذمہ داری

 

کرپٹو کرنسیز اور ڈیجیٹل والٹ پیش کرنے والے پلیٹ فارمز کو منظم اور نگرانی کرنے کی ذمہ داری۔

 

  • ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی نگرانی
  • ورچوئل اثاثوں کی قیمتوں میں ردوبدل ، فراڈ یا ترمیم کو روکنے کی ذمہ داری۔

 

ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی اجازت سے مشروط سرگرمیاں درج ذیل ہیں۔

 

  • ورچوئل اثاثوں کے پلیٹ فارمز کی خدمات کو آپریٹنگ اور ان کا نظم کرنے کی ذمہ داری۔
  • ورچوئل اثاثوں اور کرنسیوں کے درمیان تبادلے کی خدمات، چاہے قومی ہو یا غیر ملکی اس کی نگرانی کرانا اور باقاعدہ بنانا۔
  • ورچوئل اثاثوں کی ایک یا زیادہ شکلوں کے درمیان سروسز کا تبادلہ کرنا۔
  • ورچوئل اثاثہ کی منتقلی ،ورچوئل اثاثہ کی تحویل اور انتظامی سروسز،ورچوئل اثاثہ پورٹ فولیو سے متعلق سروسز اور ورچوئل ٹوکن کی پیشکش اور تجارت سے متعلق خدمات شامل ہیں۔

 

سزائیں

وہ سرگرمیاں جو اس قانون کی دفعات اور اس سے متعلقہ فیصلوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والے پر عائد جرمانے کا تعین دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے جاری کردہ فیصلے سے کیا جائے گا۔

 

جرمانے لگانے سمیت ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی اجازت نامے کو چھ ماہ سے زائد مدت کے لیے معطل کر سکتا ہے، اجازت نامہ منسوخ اور تجارتی لائسنس منسوخ کرنے کے لیے امارات میں مجاز تجارتی لائسنسنگ اتھارٹی کے ساتھ رابطہ قائم کر سکتا ہے۔

 

 

ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام دبئی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج ہائیر کمیٹی کی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر آیا ہے۔

 

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button