متحدہ عرب امارات

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد کا معروف کاروباری شخصیت حسین عبدالرحمن خانصاحب کے انتقال پر اظہار تعزیت

یو اے ای کی تعمیر و ترقی کے معمار اور فلاحی خدمات کے سرخیل حسین خانصاحب انتقال کر گئے

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ملک کے نامور کاروباری شخصیت حسین عبدالرحمن خانصاحب کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
1935 میں قائم ہونے والا خانصاحب گروپ ملک کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتا رہا ہے۔ حسین عبدالرحمن خانصاحب 1954 سے 2016 تک گروپ کے چیئرمین رہے اور یو اے ای کے کئی تاریخی منصوبوں کی تعمیر میں ان کا کلیدی کردار رہا۔
شیخ محمد بن راشد نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ انہوں نے ضرورت مند خاندانوں کے لیے مکانات، یتیموں کے لیے گھر اور ہیلتھ سینٹرز قائم کیے۔ یہی وہ خدمات ہیں جو ہمیشہ زندہ رہتی ہیں اور قوم کی یادوں میں نام کو امر کرتی ہیں۔
حسین خانصاحب کو ان کی فلاحی خدمات کے اعتراف میں 2021 میں صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے اعزاز بھی دیا گیا تھا۔ انہوں نے مقامی اور عالمی سطح پر کئی سماجی و فلاحی منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
دبئی کے حکمران نے اپنے پیغام میں کہا کہ "ان کی حقیقی پہچان ان کے انسانی اور فلاحی کام ہیں، جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ اللہ ان پر اپنی رحمت نازل کرے اور ان کے اہل خانہ کو صبر دے۔”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button