متحدہ عرب امارات

چین میں انتہائی شدت کا زلزلہ ، 3 افراد ہلاک اور 27 زخمی ، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

خلیج اردو
22 مئی 2021
بیجنگ : میانمار کے قریب بارڈر پر جنوبی چین میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہوگئے ہیں۔

ریکٹر سکیل پر 7.3 میگنیچوڈ کے زلزلے نےہفتے کو مرکزی چین سے 1000 کلومیٹر دور کے مرکز پر زلزلہ محسوس کیا گیا لیکن کسی قسم کے کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسرا زلزلہ یوننان کے صوبے میں آیا جہاں ریکٹر اسکیل پر 6.4 میگنیچوڈ کا زلزلہ ریکارڈ ہوا جس کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی۔

اس زلزلے سے مختلف علاقوں میں ہلاکتیں اور زخمیوں کی اطلاع ملی ہے۔

زلزلے کی وجہ سے دالی کے آس پاس کا علاقہ شدید لرز اٹھا لیکن چینی خبروں میں نسبتا بہت کم نقصان ہوا ہے۔

ہفتے کے روز ، مقامی حکام نے سرکاری نشریاتی سی سی ٹی وی کو بتایا کہ تین افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوئے ہیں۔

صوبائی حکام متاثرہ علاقوں میں ہنگامی راشن اور خیمے بھیجنے کے ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پچھلے سال یوننان میں 5 شدید زلزلے میں چار افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے تھے۔

چین کے حالیہ برسوں میں بدترین زلزلے نے صوبہ سیچوان کے پہاڑی مغربی حصے میں یوننان کے شمال میں 2008 میں نشانہ بنایا تھا ، جس میں قریبا 90،000 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button