
خلیج اردو
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر ڈاکٹر انور محمد گرگاش نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کی جنگ ختم کرنے اور امن منصوبے کی حمایت کرنے پر سراہنے کے مستحق ہیں، جو بعد میں سرکاری امریکی منصوبہ بن گیا اور شرم الشیخ میں عالمی برادری کو متحد کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ سے جاری بیان میں ڈاکٹر انور گرگاش نے لکھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ قابلِ تعریف ہیں کیونکہ انہوں نے غزہ کی جنگ روکی، امن منصوبے کی حمایت کی، اور اسے سرکاری امریکی منصوبہ بنایا جس نے عالمی برادری کو شرم الشیخ میں اکٹھا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مقام سے ایک نیا مرحلہ شروع ہوا ہے جس میں تفصیلی مذاکرات کا آغاز ہوچکا ہے، جبکہ تباہ کن جنگ کے خاتمے نے خطے کو لامتناہی کشیدگی کے نتائج سے بچا لیا ہے۔







