خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کمرشل لائسنسوں کی تجدید نہ ہونے پر 13 دکانیں بند کردی گئیں

خلیج اردو: دیبا الفجیرہ میونسپلٹی حکام نے اپنے تجارتی لائسنسوں کی کی معیاد ختم ہونے اور انکی بروقت تجدید نہ کرنے پر 13 دکانوں کو بند کر دیا ہے۔
یہ تعزیری کارروائی جامع ایک مہم کے دوران کی گئی جسے گزشتہ سال دسمبر میں شروع کیا گیا تھا- حکام نے قواعد و ضوابط کی عدم تعمیل پر گزشتہ سال 119 کمرشل لائسنس بھی منسوخ کیے تھے۔

دیبا الفجیرہ میونسپلٹی کے ڈائریکٹر جنرل حسن سالم ال یمامہ نے کہا کہ حکام نے گزشتہ سال 4,112 لائسنس جاری کیے جن میں تجارتی، پیشہ ورانہ اور انفرادی نوعیت کے لائسنس شامل ہیں۔ ان لائسنسوں میں سے بالترتیب 314 اور 3,798 نئے اور تجدید شدہ تھے۔

حکام نے نئے لائسنسوں کے اجراء اور موجودہ لائسنسوں کی تجدید کے حوالے سے گزشتہ سال 3,587 معائنہ مہمیں چلائیں۔

مجموعی طور پر، 211 وارننگز جاری کیے گئے، اور 243 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جن میں لائسنس کی تجدید نہ کروانا اور ایسی سرگرمیاں کرنا شامل ہیں جن کا پرمٹ میں ذکر نہیں ہے۔
کچھ اداروں کو بغیر اجازت نامے کے اشتہاری کتابچے تقسیم کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔

ال یمامہ نے زور دے کر کہا کہ حکام وقتاً فوقتاً معائنہ مہم چلانے کے خواہاں ہیں تاکہ شہری قوانین کی خلاف ورزی نہ ہونے کو یقینی بنایا جا سکے، اسکے علاوہ حکام دیگر کسی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے عوامی آگاہی مہم بھی چلائیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button