متحدہ عرب امارات

یو اے ای: صحرا میں جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے 3 افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کے فوجداری کی عدالت نے تین افراد کو جنسی زیادتی کی کوشش، آزادی سے محروم کرنے اور جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی۔

کریمنل کورٹ کے مطابق پہلے ملزم کو نشہ آور ادوایات کے استعمال میں 3 سال قید کی سزا اور 50 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ پولیس کی گاڑی کو ٹکر مارنے کے الزام میں مزید 1 سال قید۔ نشےکی حالت میں گاڑی چلانے کے جرم میں مزید 6 ماہ قید، 30 ہزار درہم جرمانہ اور لائسنس منسوخ کرنے کی سزا دی گئی۔ اور نمبر پلیٹ چھپا کر گاڑی چلانے کی جرم میں مزید 6 ماہ قید اور 30 ہزار درہم جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

جبکہ دوسرے ملزم کو نشہ آور ادویات کے استعمال کے جرم میں 50 ہزار درہم اور 3 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ جبکہ تیسری ملزم کو 50 ہزار درہم اور 3 سال کی قید کی سزا سنائی گئی۔

مقدمے کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

ابوظہبی پولیس کو صحرا میں ایک پر تشدد واقع کی اطلاع ملی تھی۔ جس میں متاثرہ افراد کو نشے میں دھت تین افراد نے روکا  اور ان میں سے دو افراد نے پہلے متاثرہ شخص کو چھری سے مارنے کی دھمکی دی۔ جبکہ تیسرے ملزم نے ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن اس خاتون نے آگے سے مزاحمت کی۔

اس کے علاوہ دیگر دونوں افراد نے بھی خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم ایک متاثرہ شخص وہاں بھاگنے اور پولیس کو اطلاع دینے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس اطلاع ملتے ہی موقعے پر پہنچ گئی اور ملزمان کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔ گرفتاری سے بچنےکے لیے فرار کے دوران ایک ملزم نے گاڑی پولیس کی گاڑی سے ٹکرا دی۔

تاہم پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔ پبلک پراسیکیوشن نے تفتیشن کے بعد تینوں ملزمان کو کریمنل کورٹ بھیج دیا۔  جہاں ان پر مقدمے بعد سزائیں سنا دی گئی ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button